• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا پاکستان میں سوڈو ( فرضی) نام رکھنا غیر قانونی ہے؟

کراچی (اسد ابن حسن) کیا پاکستان میں سوڈو ( فرضی) نام رکھنا غیر قانونی ہے؟تین یوم قبل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کراچی کے ایک کال سینٹر پر چھاپے اور 273گرفتاریوں کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے، تفتیش کاروں کا امتحان شروع ہوگیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے نے اپنی پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ مذکورہ کال سینٹر میں ایجنٹس اپنے نام تبدیل کرکے جان، مائیکل، ڈیوڈ اور دیگر انگریزی نام رکھ کر بات کرتے تھے، سائبر ماہرین کا کہنا ہے کہ تمام مشرقی ممالک میں سوڈو نام ہی استعمال کئے جاتے ہیں، فراڈ کیلئے یہ غیر قانونی ہوسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تین یوم قبل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کراچی کے ایک کال سینٹر پر چھاپے اور 273 گرفتاریوں کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے ، ان بڑی گر فتاریوں کے بعد تفتیش کاروں کا اصل امتحان یہ ہوگا کہ وہ ان گرفتار افراد کے مبینہ فراڈ اور جعلسازی کے شکار بیرون ملک افراد کی شناخت کیسے کرتے ہیں اور فراڈ کی گئی رقوم کا تعین کرتے ہوئے عدالت میں کون سے گواہان پیش کرتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید