لاہور(آصف محمود بٹ) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں ، گورننس پر سوال اٹھانے والے تھر آکر عوامی خدمت دیکھیں۔ پارٹی پنجاب میں کمزور نہیں ہوئی،کسی کے ساتھ مقابلہ کرنے نہیں آئی،نئے صوبوں کے قیام کا فیصلہ متعلقہ صوبے کے عوام کا حق ہے،یہاں رہ کر دورے کروں گی، پارٹی کو منظم، کارکنوں سے رابطے مضبوط اور سیاسی سرگرمیاں تیز کی جائیں گی۔یہ تاثر درست نہیں کہ پیپلز پارٹی گورننس پر توجہ نہیں دیتی، جو لوگ پارٹی کی طرز حکمرانی پر سوال اٹھاتے ہیں انہیں دعوت دیتی ہوں کہ سندھ خصوصاً تھر کا دورہ کریں اور دیکھیں کہ پیپلز پارٹی نے وہاں عوام کی خدمت کیلئے کس طرح کام کیا ہے۔