• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایئرپورٹ پر سابق فوجی افسر پر تشدد کے الزام میں FIA کے 5 اہلکار معطل

کراچی (اسد ابن حسن) گزشتہ روز کراچی ایئرپورٹ پر سابق میجر پر تشدد کے الزام میں ایف آئی اے کے کراچی کے پانچ اہلکار معطل کر دیئے گئے۔ مذکورہ میجر جب تاشقند جانے والی فلائٹ کے لئے ایف آئی اے کاؤنٹر پر پہنچے تو کسی بات پر ان کی اور اہلکاروں کی تلخ کلامی ہو گئی جس کے بعد ان کو کاؤنٹر سے لے جا کر شفٹ انچارج کے کمرے میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اسی دوران ایف آئی اے اہلکاروں کو یہ تصدیق ہو گئی کہ یہ واقعی سابق میجر ہیں جس کے بعد ڈاکٹر کو بلایا گیا جس نے ضربات اور چہرے پر سوجن کی نشاندہی کی تصدیق کی۔ میجر نے معاملہ اعلی افسران کو بتایا جس پر ڈائریکٹر کراچی زون نے فیکٹ فائنڈنگ کے لئے اے ایم ایل کے سربراہ کو نامزد کیا اور واقعہ ظہور پذیر ہونے کی تصدیق کے بعد ایف آئی اے کے انسپیکٹر عظیم عباسی، اے ایس آئیز شفقت کولاچی، دانش بدر اور پولیس سے آئے ہوئے ڈیپوٹیشنسٹ غلام نبی اور محمد حسن کو معطل کر دیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید