• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور(خالدمحمودخالد) برطانیہ کے ولی عہد پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیتھرین بھارت کے تین روزہ دورے پر آج ممبئی پہنچیں گے جہاں وہ ارتھ شاٹ پرائز کی چھٹی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ارتھ شاٹ پرائز کی تقریب میں سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر، اداکارہ عالیہ بھٹ سمیت متعدد اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ پرنس ولیم اور شہزادی کیتھرین دورے کے دوران نئی دہلی بھی جائیں گے جہاں وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ شاہی جوڑے کا یہ بھارت کا دوسرا سرکاری دورہ ہوگا، جبکہ شہزادی کیتھرین کے لئے یہ دورہ اس اعتبار سے بھی اہم ہے کہ کینسر کے علاج کے بعد یہ ان کا پہلا بڑا بیرون ملک دورہ ہوگا۔

دنیا بھر سے سے مزید