لاہور(خالدمحمودخالد) مہاراشٹر کے انسدادِ دہشت گردی اسکواڈ نے نوی ممبئی کے 20سالہ نوجوان یش سنگھ کو حساس مقامات کی مبینہ جاسوسی اور معلومات اکٹھی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ تحقیقاتی اداروں نے الزام لگایا کہ ملزم نے ممبئی کے اہم اور حساس مقامات کی نگرانی اور تصاویر بنانے کے ساتھ ان سے متعلق خفیہ معلومات بھی جمع کیں، جن میں 26نومبر 2008کے دہشت گرد حملوں کا اہم نشانہ بننے والا نریمان ہاؤس بھی شامل ہے۔