لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی دہشت گرد لارنس بشنوئی گینگ سے تعلق رکھنے والے گینگسٹر گرپریت سنگھ عرف گولڈی ڈھلون نے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کو قتل کرنے کی دھمکی دے دی۔ گولڈی ڈھلون نے اپنے دھمکی آمیز پیغام میں کہا ہے کہ بلٹ پروف کیبن اور سخت سیکیورٹی بھی باپ بیٹے کو نہیں بچاسکے گی۔ دریں اثنا دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے اس کے دو مبینہ ساتھیوں وکاس ٹھاکر اور دیپک سنگھ کو ممبئی سے گرفتار کیا ہے جن پر شبہ ہے کہ وہ ممبئی میں امتابھ بچن کی رہائش گاہ جلسہ کے باہر فائرنگ کی سازش میں ملوث تھے تاہم گولڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ ممبئی میں اس کے مزید 200 ساتھی موجود ہیں۔ اس نے امتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کا نام لے کر کہا کہ انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔