• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابا لاڈلا اور اسماعیل افشانی گروہ کا انتہائی مطلوب ملزم لیاری سے گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) رینجرز اور ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے افشانی گلی کلاکوٹ لیاری میں مشترکہ آپریشن کے دوران بابا لاڈلا اور اسماعیل افشانی گروہ کے انتہائی مطلوب ملزم سلمان عرف سلم عرف سلام کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،حکام کے مطابق ملزم ٹارگٹ کلنگ، اغوابرائےتاوان، بھتہ وصولی اور پولیس مقابلوں کی متعدد وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھا، ملزم کا نام سی ٹی ڈی ریڈ بک میں بھی درج ہےـ ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید