پشاور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے ارکان نے آئندہ دو سالوں کیلئے کراچی سےتعلق رکھنے والے کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر احمد سلمان غوری کو پیما کا مرکزی صدر منتخب کر لیا ہے۔ ڈاکٹر احمد سلمان غوری سندھ میڈیکل کالج کے گریجویٹ ہیں اور انہوں نے این آئی سی وی ڈی میں بطور ایسوسی ایٹ فزیشن خدمات انجام دی ہیں۔