پشاور( لیڈی رپورٹر) انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن پشاور کا سالانہ جنرل اجلاس میں سبکدوش ہونے والے صدر ایوب خان زکوڑی نے باضابطہ طور پر عہدے کا چارج اور ذمہ داریاں نو منتخب صدر انجینئر سعد زاہد عارف اور نئی ایگزیکٹو کمیٹی کے حوالے کر دیں۔ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل وصی اللہ کے مطابق سیکرٹری جنرل نے نو منتخب صدر انجینئر سعد زاہد عارف اور ایگزیکٹو کمیٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت اتحاد، باہمی تعاون اور مشترکہ وژن کے ساتھ صنعتی برادری کی فلاح و بہبود اور حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ پشاور کی ترقی کے لیے کام کرے گی۔