پشاور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ پشاور کے شعبہ تاریخ کے زیر اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز، حکومت خیبر پختونخوا کے تعاون سے عالمی یومِ برداشت 2026 کے موقع پر خصوصی آگاہی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضم اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نشست کا مقصد نوجوانوں میں برداشت، باہمی احترام، مذہبی و ثقافتی تنوع کے اعتراف اور معاشرتی ہم آہنگی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔