• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کے مسائل و شکایات کے ازالے کے لئے پشاور میں کھلی کچہری کا انعقاد

پشاور (جنگ نیوز)خواتین کی انصاف تک رسائی کو مضبوط بنانے اور ان کی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنانے کے لیے پشاور میں کھلی کچہری کا انعقاد ، جس کی مشترکہ قیادت صوبائی خاتون محتسب خیبر پختونخوا رُباب مہدی اور کمشنر پشاور ڈویژن کیپٹن (ر) خالد محمود نے کی۔کھلی کچہری کے دوران محتسب رُباب مہدی اور کیپٹن (ر) خالد محمود نے خود شکایات سنیں، اٹھائے گئے مسائل کا فوری نوٹس لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ جن معاملات میں فوری مداخلت درکار تھی، ان میں خواتین کو موقع پر ریلیف فراہم کیا گیا، جبکہ دیگر شکایات کے بروقت حل کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔
پشاور سے مزید