• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن ہفتے کو ہائیکورٹ بار سے خطاب کریں گے

پشاور(نیوز رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا ہفتے کے روز پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا دورہ متوقع ہے جہاں وہ گورنرراج اور ایمرجنسی کے نفاذ سمیت دیگر اہم امور پر وکلاءسے خطاب کریں گے ۔جمعیت لائرز فورم خیبر پختونخوا کے مطابق مولانا فضل الرحمن پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی خصوصی دعوت پر ہفتے کے روزپشاورہائیکورٹ میں بارایسوسی ایشن کا دورہ کریں گے جہاں وہ بارکے صدر اور دیگر نمائندوں کے ساتھ ملاقات کرینگے ۔ دورے کے دوران جے یوآئی سربراہ وکلاءسے خطاب بھی کریں گے۔
پشاور سے مزید