پشاور (جنگ نیوز) ڈپٹی کمشنر پشاور و ایڈمنسٹریٹر کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ آفاق وزیر اور ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن کے ڈائریکٹر جنرل سلیم خان کی خصوصی ہدایات پرنمکمنڈی چوک اور چوک شہباز میں تجاوزات کے خلاف مڈنائٹ گرینڈ آپریشن بھاری مشینر ی کے ذریعے بھرپور کارروائی عمل میں لائی گئی۔آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی سلمان یوسف اے سی بشارت حسین انفورسمنٹ آفیسر قیصر باچہ نے اور دیگر متعلقہ عملے نے حصہ لیا۔