پشاور (لیڈی رپورٹر) پشاور یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کی اسکالر عائشہ خان نے اپنے پی ایچ ڈی تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع مکمل کر لیا۔ انہوں نے یہ تحقیق پروفیسر ڈاکٹر ارم ارشاد کی نگرانی میں مکمل کی۔ بیرونی ممتحن ڈاکٹر محسن عطا، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ نفسیات جامعہ سرگودھا، جبکہ اندرونی ممتحن پروفیسر ڈاکٹر سمیہ احمد تھیں۔