• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ران پور میں نکاسی اپ کا راستہ بند، گندا پانی تعفن پھیلانے لگا

پشاور (لیڈی رپورٹر ) اہلیانِ دوران پور کے مطابق بعض بااثر افراد کی جانب سے نکاسی آب کا راستہ بند کیے جانے کے باعث علاقے میں نکاسی آب کا نظام شدید متاثر ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں گندا پانی گلی محلوں میں بہہ رہا ہے اور علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں عبدالولی شاہ، گل ویلی، لیاقت باغ، تسنیم گارڈن، میاں گلے، دوران پور، محلہ چترالیان سمیت دیگر ملحقہ علاقے شامل ہیں۔ اہلیانِ دوران پور نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر معاملے کا نوٹس لیا جائے۔
پشاور سے مزید