• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر میڈیکل کالج کے ملازمین کوترقی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر میڈیکل کالج پشاور میں ایسوسی ایشن کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈین خیبر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمود اورنگزیب نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع ترقی کے منتظر ملازمین میں پروموشن آرڈرز تقسیم کیے گئے۔ پروموشن آرڈرز ملنے پر ملازمین نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمود اورنگزیب نے کہا کہ خیبر میڈیکل کالج اپنی تاریخی حیثیت اور روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور سو فیصد لگن کے ساتھ ادا کرتا رہے گا۔
پشاور سے مزید