• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکالمہ، تصورات کا تبادلہ دانشمندی، حوصلہ بھی چاہئے، الزامات کے بجائے مسائل حل کرنے کی ضرورت، مصدق ملک، بھارت میں مصروفیات

اسلام آباد، نئی دہلی (خصوصی نمائندہ، ایجنسیاں) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ آزادانہ خیالات اور تصورات کے تبادلے میں ہی دانشمندی ہے اور اسی کو اپنانے اور سجانے میں دانش ہے اور اس کیلئے حوصلہ بھی چاہیے، ایک دوسرے پر الزامات کے بجائے پورے خطے کے مسائل کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر حل کرنے کی ضرورت ہے، ممالک کے ایک ساتھ مل بیٹھنے سے خطے میں بہتری کی امید ہے اور جو بھی امن سلامتی کو آگے بڑھانے کی کوشش کریگا ہم بھی ساتھ دینگے، خودمختار پاکستان تسلیم کیے بغیر مکالمہ ممکن نہیں، دہشت گردی کے معاملے پر دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کی بحالی کیلئے شفاف طریقہ کار ضروری ہے، موسمیاتی تبدیلی تہذیبوں کی دشمن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کونئی دہلی میںشنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے تحت سِویلائزیشنل ڈائیلاگ فورم سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے بھارت میں مصروف دن گزارا۔ فورم کے سائیڈ لائن پر انہوں نے بھارت، ایران، آذربائیجان، نیپال اور تاجکستان کے وزراء سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے اپنی تقریر اردو میں کی اور مرزا غالب کا بھی تذکرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے فورم سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی خوبصورتی مختلف آوازوں، ثقافتی شناختوں اور تاریخی تجربات کے تنوع میں ہے، پاکستان کی تاریخ بھی گندھارا، وادی سندھ، وسطی ایشیا، افغانستان اور ایران سمیت مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کے اثرات کا مجموعہ ہے، ہمارا تاریخی ورثہ پوری انسانیت کا مشترکہ سرمایہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید