• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم کی درآمد کے باوجود آٹا مہنگا، کراچی، اسلام آباد اور حیدرآباد میں قیمتیں سب سے زیادہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)گندم کی درآمد کے باوجود ملک میں آٹا مہنگا، کراچی، اسلام آباد ، حیدرآباد اور بنوں میں قیمتیں سب سے زیادہ ،جہاں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 3600 روپے تک پہنچ گئی، ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 334 روپے تک مہنگا ہوا، کراچی، اسلام آباد، حیدرآباد اور بنوں کے شہری ملک میں سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہو گئے،وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویزات میں تفصیلات سامنے آگئیں۔سرکاری دستاویزات کے مطابق ایک ہفتے میں کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 100 روپے ،اسلام آباد میں 106 روپے 67 پیسے ، حیدرآباد میں 240 روپے ،بنوں میں 200 روپے مہنگا ہوکر 3600 روپے کا ہو گیا ، پشاور میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 250روپے مہنگا ہوکر 3550روپے ،راولپنڈی میں 66 روپے 66پیسے مہنگا ہوکر 3533 روپے 33 پیسے تک ہوگیا۔

اہم خبریں سے مزید