• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکثریتی رائے نئے صوبوں کے حق میں آئی تو عوامی نمائندوں کے پاس مخالفت کا جواز ختم، وزیر مملکت برائے قانون

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ریفرنڈم میں عوام کی اکثریتی رائے نئے صوبوں کے حق میں آئی تو عوامی نمائندوں کے پاس مخالفت کا اخلاقی جواز نہیں رہے گا۔ریفرنڈم کے بعد عوام آئینی عدالت سے رجوع کرکے پوچھ سکتے ہیں ان کی رائے پر عمل درآمد کیوں نہیں ہو رہا۔شتر اوصاف کہتے ہیں کہ 239 صوبائی اسمبلیوں کو ویٹو پاور دیتا ہے ریفرنڈم میں کچھ بھی ہو صوبائی اسمبلی ویٹو کرسکتی ہے؟ اس کے جواب میں بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ کہا جاتا ہے طاقت کا سرچشمہ عوام ہے اور اس کی رائے مقدم ہے تو پھر عوام کے پاس یہ جواز تو ضرورہوگا کہ اگر ہماری رائے لی گئی ہے تو اس پر عملدرآمد کیوں نہیں ہو رہا ہے۔ نئے سال نیا نظام دیکھے گا ایسا ہوسکتا ہے ،سابق اٹارنی جنرل پاکستان اشتر اوصاف علی نے کہا کہ ریفرنڈم میں سوال کیا ہوگا یہ بھی بہت اہم ہے اور بامعنی سوال ہونا چاہئے۔متبادل کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ سینئر رہنما پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے کہا کہ ہمیں اعتماد میں لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں شہزاداقبال سے گفتگو کررہے تھے۔

اہم خبریں سے مزید