کراچی (نیوز ڈیسک)صدرٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کو 2028کی جانشینی کا مقابلہ بنا دیا۔وینس، روبیو اور ملر کو صدارتی امیدواروں کے طور پر آزمایا گیا،ٹرمپ کی جانشین سے متعلق سوال پر خاموشی،اسٹیفن ملر کی تعریفوں نے وینس، روبیوکی توجہ چھین لی ،ری پبلکن پارٹی میں آئندہ دو سال کشمکش جاری رہنے کا امکان ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک طویل پریس کانفرنس کے دوران اپنی جماعت میں 2028 کے صدارتی انتخابات کے لیے ممکنہ جانشینوں کی غیر رسمی آزمائش شروع کردی۔