• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات کی بحالی کا دار و مدار نئی دہلی کے طرز عمل پر ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات اور سندھ طاس معاہدہ کے حوالے سے دوطرفہ مذاکرات کی بحالی کا انحصار نئی دہلی پر ہے۔ عالمی برادری مشرقِ وسطیٰ میں طویل عرصے تک جاری رہنے والی کشیدگی اور جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی ، انہوں نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت میں بھارت کی جانب سے کی گئی غیر آئینی تبدیلیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی تھے۔ انہوں نے مئی 2025 میں پہلگام واقعے کے بعد دونوں ایٹمی قوتوں کے درمیان ہونے والی کشیدگی کا بھی ذکر کیا۔

اہم خبریں سے مزید