اسلام آباد( نیو زرپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریاض میں شاہ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری انفراسٹرکچر اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والی اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ جارحیت کسی صورت قابل قبول نہیں، یہ علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔