• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کو ججز مخالف بیانات سے گریز کرنے کی ہدایت

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی علی ناصر رضوی نے شہریوں کو ججز مخالف بیانات سے گریز کرنےکی ہدایت کردی ، این سی سی آئی اے کے اعلامیے کے مطابق ڈی جی نے کہاکہ اداروں سے متعلق منفی پروپیگنڈا نہیں کرنا چاہیے، عدلیہ سے متعلق منفی پروپیگنڈ ے کسی کو اجازت نہیں ، کیسے کوئی کسی معزز جج کے خلاف اٹھ کر کوئی بھی پوسٹ لگا دے گا، کسی نے معزز ججز کے خلاف پروپیگنڈا کیا تو کارروائی ہوگی، عدلیہ کے خلاف بات کرنے والوں کے خلاف 100 فیصد کارروائی یقینی ہو گی ،اُن کا کہنا تھا کہ ایسا کیسے ممکن ہے کہ معزز جج کی طرف سے کچھ آئے اور ان کے خلاف ٹرولنگ شروع ہو جائے، کوئی کسی بھی شعبے سے ہو ججز پر تنقید کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔
اہم خبریں سے مزید