راولپنڈی (حافظ وسیم اختر/اسٹاف رپورٹر) اڈیالہ جیل میں عمران اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیاگیا،جیل ذرائع کے مطابق ہفتہ کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکے ڈاکٹر عارف کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم نے سابق وزیراعظم عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ایک گھنٹے تک طبی معائنہ کیا اس دوران دونوں میاں بیوی کابلڈ پریشر، آنکھوں کا چیک اپ اوراور دیگر ضروری میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے، طبی معائنے کے بعد میڈیکل ٹیم واپس روانہ ہوگئی ،جیل ذرائع کاکہنا ہے کہ قبل ازیں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جیل کے کانفرنس روم میں ملاقات بھی کروائی گئی ،جو 40 منٹ تک جاری رہی۔