• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا انتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی ا ٓئی کو برابر نمائندگی دینے سے انکار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)حکومت نے انتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو برابر نمائندگی دینے سے انکار کر دیا ،وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےانتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر سے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا واضح مؤقف ہے کہ پارلیمانی روایات مطابق اپوزیشن کو ایوان میں ان کی نشستوں کے تناسب سے اصلاحات کمیٹی میں نمائندگی دی جائے گی۔ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ جہاں تک پی ٹی آئی کے اس مطالبے کا تعلق ہے کہ انہیں کمیٹی میں برابر کی نمائندگی دی جائےتو ایسا ممکن نہیں کیونکہ طے شدہ پارلیمانی روایات کےتحت ہر جماعت کو اس کی نشستوں کے تناسب سے ہی نمائندگی دی جاتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید