• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی اتحادی فوج کے حملے، حوثیوں نے ریاض پر میزائل داغ دیئے

کراچی(نیوز ڈیسک)سعودی اتحادی فوج کے حملے، حوثیوں نے ریاض پر میزائل داغ دئیے۔ دارالحکومت میں دو دھماکوں کی آوازیں، حوثیوں کے3بیلسٹک میزائل مار گرانے کا دعویٰ، فضائی خطرے کا الرٹ جاری، اتحادی فوج نے یمن کے چار علاقوں کو نشانہ بنایا، حوثیوں کا جدہ، جیزان بندرگاہ اور الشقیق بجلی گھر کو ٹارگٹ کرنیکا دعویٰ، سعودی قیادت میں قائم اتحادی فوج کی یمن میں خصوصی کارروائی کے بعد حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر جوابی حملے کیے، جن میں دارالحکومت ریاض بھی نشانے پر تھا۔ ہفتے کی صبح ریاض میں دو دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، جس کے بعد حکام نے فضائی خطرے کا الرٹ جاری کیا، تاہم بعد ازاں سعودی سول ڈیفنس نے خطرہ ٹلنے کا اعلان کردیا۔ سعودی اتحادی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے ریاض کی جانب داغے گئے حوثیوں کے تین بیلسٹک میزائل تباہ کردیے۔
اہم خبریں سے مزید