• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائیاں، 15 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سیکورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائیاں، 15دہشت گرد ہلاک ہو گئے ،فتنہ الہندوستان کے متعددٹھکانے تباہ، بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارودبرآمد ہوئے، آپریشن کے دوران کلی پسند خان، موسیٰ خان، خراسانی اور کفتاری کے علاقوں کو دہشت گردوں سے مکمل کلیئر کرالیا گیا۔ سیکورٹی فورسز بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیوں جاری رہیں گی۔ بلوچستان میں سیکورٹی فورسزکی فتنہ الہندوستان کیخلاف آپریشن "ردالفتنہ- 3" کے تحت بھرپور کارروائیاں جاری ہیں ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلی کارروائی میں سیکورٹی فورسز نے5دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، مستونگ میں دوسری کارروائی کے دوران مزید10دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا، ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد،فتنہ الہندوستان کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے ۔
اہم خبریں سے مزید