• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوں کو عالمی فری لانسنگ مارکیٹ سے جوڑیں گے، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نےکہا ہے کہ نوجوانوں کو عالمی فری لانسنگ مارکیٹ سے جوڑیں گے۔ آئی ورک فار سندھ کے تحت بین الاقوامی منصوبے دستیاب ہوں گے، خواتین گھر بیٹھے کام کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نےکہا ہے کہ صوبائی حکومت نے سندھ کے نوجوانوں کو عالمی فری لانسنگ مارکیٹ سے منسلک کرنے اور انہیں بین الاقوامی منصوبوں تک رسائی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں آئی ورک فار سندھ کے ذریعے ایک خصوصی نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید