کراچی ( نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز ایف بی آئی کے ملک گیر جرائم سے متعلق معلومات کے ڈیٹا بیس میں سائبر دراندازی کے واقعے کی اہمیت کم ظاہر کرنے کی کوشش کی اور اس موقع پر 2016ء کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات کے حوالے سے ایف بی آئی پر اپنے دیرینہ اعتراضات بھی دہرا دیے۔ٹرمپ نے امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کو ٹیلی فون پر انٹرویو دیتے ہوئے، جب ان سے ڈیٹا بیس میں سائبر حملے کے بارے میں پوچھا گیا تو کہا کہ یہ اچھی بات نہیں اور انہیں یہ واقعہ پسند نہیں آیا۔