• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ سیریل ”اُسوہ“ کی آخری قسط پیر کو ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی

کراچی (جنگ نیوز) جیو ٹیلی ویژن اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی مقبول ڈرامہ سیریل ”اُسوہ“ اپنے اختتام کو پہنچنے والی ہے۔ ڈرامے کی آخری قسط پیر کو ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائیگی۔ پہلی ہی قسط سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنانے والے اس ڈرامے نے اپنی منفرد اور جذبات سے بھرپور کہانی کے ذریعے دیکھنے والوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔ حنا ہما نفیس کی تحریر، علی اکبر کی ہدایات اور عبداللہ کادوانی و اسد قریشی کی پروڈکشن میں بننے والی اس سیریل کو تمام فنکاروں کی جاندار اور حقیقت سے قریب تر اداکاری نے یادگار بنا دیا۔ڈرامے کے او ایس ٹی نے بھی مقبولیت حاصل کی، جس میں آزان زائر بگا کی موسیقی، افشاں فواد کی آواز اور ساحر علی بگا کی شاعری و کمپوزیشن نے کہانی کے درد اور احساسات کو مزید خوبصورت انداز میں اجاگر کیا۔ڈرامہ سیریل ”اسوہ“ کی آخری قسط ناظرین پیر کی شب 7 بجے ”جیو ٹی وی“ سے دیکھ سکیں گے۔
اہم خبریں سے مزید