نوابشاہ(انور شیخ بیورو رپورٹ)خاتون اول و ممبر قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے سٹھ میل تعلقہ دوڑ میں نو تعمیر شدہ گورنمنٹ گرلز پرائمری و سیکنڈری اسکول کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے خاتون اول آصفہ بھٹو کو بتایا کہ قوم کے بچے، بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور حکومت تعلیم کے میدان میں بہتری کے لیے کوشاں ہے۔