• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خارجہ کی زیر صدارت اجلاس، دوطرفہ دوروں کی تیاریوں کا جائزہ لیا

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان کے آئندہ دوطرفہ سفارتی روابط اور اعلیٰ سطحی دوروں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری خارجہ اور وزارت کے سینئر حکام نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو آئندہ اعلیٰ سطح کے دوروں کے انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اہم خبریں سے مزید