• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پاسپورٹ پر مسافر کی فرانس جانے کے لیے جعلسازی، گرفتار کرلیا

کراچی( ثاقب صغیر )بھارتی پاسپورٹ پر مسافر کی فرانس جانے کے لیے جعلسازی، ایف آئی اے امیگریشن نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے دوحہ سے آنے والے ایک مسافر محمد قاسم کی امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک سفری دستاویزات کی نشاندہی کرتے ہوئے جعلی بھارتی پاسپورٹ اور شینگن ویزے کے ذریعے فرانس جانے کی کوشش بے نقاب کر دی۔مسافر دوحہ سے پاکستانی پاسپورٹ پر معمول کے مطابق کراچی پہنچا تھا۔ امیگریشن حکام نے ابتدائی جانچ پڑتال کے دوران مشکوک پہلوؤں کی نشاندہی پر اسے مزید پوچھ گچھ اور تفصیلی جانچ کے لیے روک لیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ مسافر 16 نومبر 2026 کو عمرہ ویزے پر اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ ہوا تھا۔

اہم خبریں سے مزید