اسلام آباد (جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے190ملین پائونڈز بدعنوانی کیس میں سزا کے خلاف،ملزم عمران خان اور ان کی اہلیہ ملزمہ بشری بی بی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دی ہیں، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میںجسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ بدھ25 نومبر کو اپیلوں پر سماعت کرے گا،یاد رہے کہ ملزمان نے 190 ملین پائوزنڈ کیس میں ٹرائل کورٹ سے ملنے والی سزائوں کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔