• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس عائشہ اے ملک کا ایشیا پیسیفک ویمن ججز کے پہلے افتتاحی اجلاس سے خطاب

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے بنکاک، تھائی لینڈ میں منعقدہ ایشیا پیسیفک ویمن ججز نیٹ ورک پہلے افتتاحی اجلاس سے خطاب کے دوران عدالتی قیادت میں خواتین کی موثر شمولیت، پیشہ ورانہ تربیت اور مساوی مواقع کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی اداروں کی بہتری کے لیے صنفی نقطہ نظر اور شواہد پر مبنی طریقہ کار اپنانا ناگزیر ہے،جسٹس عائشہ نے سپریم کورٹ آف تھائی لینڈ کا دورہ بھی کیا، تھائی لینڈ کے چیف جسٹس، سینئر ججز اور سپریم کورٹ کی سابق خواتین صدور سے ملاقاتیں کیں۔ اعلامیہ کے مطابق16 سے 18 نومبر تک اس اجلاس کا انعقاد اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اشتراک سے کیا گیا ، جس میں خطے کے مختلف ممالک کی خواتین جج شریک ہوئی ہیں ، جسٹس عائشہ اے ملک اس نیٹ ورک کے ایڈوائزری بورڈ کی رکن بھی ہیں، نے پاکستان اور تھائی لینڈ کی عدلیہ کے درمیان دوطرفہ تعاون، تجربات کے تبادلے اور پاکستانی خواتین ججز کے لیے بین الاقوامی تربیت کے مواقع بڑھانے پر اتفاق کیا ،اس اقدام کا بنیادی مقصد علاقائی عدالتی تعاون کے ذریعے خواتین ججز کی پیشہ ورانہ استعداد کار بڑھانا ہے تاکہ وہ عدالتی انتظام اور ادارہ جاتی ترقی میں زیادہ موثر ذمہ داریاں سنبھال سکیں۔
اہم خبریں سے مزید