• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین اور روس، ایران کے جوہری نظریے میں تبدیلی کے مخالف ہیں، عباس عراقچی

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ چین اور روس ایران کے جوہری نظریے میں تبدیلی کے مخالف ہیں اور تہران کی سرکاری پالیسی تاحال برقرار ہے۔ملک میں جوہری ہتھیار بنانے کے حق میں آوازیں اٹھنے لگیں۔ ایران کے وزیر خارجہ کا جوہری پالیسی برقرار رکھنے کا اعلان ، اسرائیل وامریکا کے حملوں کے بعد جوہری پالیسی پر بحث تیز، آیت اللہ علی خامنہ ای کا جوہری ہتھیاروں کیخلاف فتویٰ برقرارہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق عراقچی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جوہری پالیسی تبدیل کرنے کے معاملے پر ملک کے اندر مختلف آرا پائی جاتی ہیں، بعض حلقے موجودہ پالیسی برقرار رکھنے جبکہ سخت گیر عناصر جوہری ہتھیار تیار کرنے کے حق میں ہیں تاکہ انہیں ممکنہ حملوں کے خلاف دفاعی قوت کے طور پر استعمال کیا جاسکے۔
اہم خبریں سے مزید