• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کی بات ہوگی تو حمایت کرینگے، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے سنیئر رہنماوزیروفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کوئی کچھ بھی کر لے، وہ نئے صوبوں کی تحریک سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اگر کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کی بات ہوگی تو وہ اس کی بھی بھرپور حمایت کریں گے، دسمبر اہم مہینہ ہے، جو ہونا ہے اگلے بجٹ سے پہلے ہونا ہے ،نئے صوبے ہماری نسلوں کی بقا کا معاملہ اور ہماری لائف لائن ہیں۔ ایک انٹرو یو میں انہوں نے کہا کہ اگر صوبوں کی گفتگو آفیشل نہ ہوتی تو اب تک اسے کوئی نہ کوئی رکوا دیتا،اب کوئی پارٹی نہیں بلکہ ریاست بچانے کا وقت آگیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کو بھی مشورہ ہےکہ وہ بغیر کسی شرط کے نئے صوبوں کے معاملے کی حمایت کرے، کیونکہ یہ اس کے لئے ریاست کے ساتھ اپنے معاملات بہتر بنانے کا بہترین موقع ہے، ملک میں موجود 32 ڈویژنز کی حدود کو ہی نئے صوبوں کی شکل دے دی جائے، جبکہ وزیراعظم چاہیں تو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر ریفرنڈم کی منظوری بھی لے سکتے ہیں، آصف علی زرداری سمجھدار ہیں اور جانتے ہیں کہ ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید