• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں خناق، کالی کھانسی، خسرے کے کیسز میں اضافہ، الرٹ جاری

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر سٹاف رپورٹر) ملک بھر میں خناق، کالی کھانسی، خسرے کے کیسز میں اضافہ، الرٹ جاری ۔ پمز میں خناق کے متعدد مریض ،جڑواں شہروں میں کالی کھانسی کے کیسز ،خسرے سے سینکڑوں بچو ں کی اموات ،طبی ماہرین کی تشویش ۔قومی ادارہ صحت (NIH) نے احتیاطی تدابیر پر مبنی دو الگ الگ ایڈوائزریز جاری کر دیں حکام کے مطابق پمز میں خناق کے متعدد مریض زیرِ علاج ہیں، جبکہ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں کالی کھانسی کے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔ دوسری جانب ملک بھر میں خسرے کی وبا سے اب تک کئی سو بچوں کی اموات ہو چکی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید