• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اگلے 3 ماہ خشک سالی کا خدشہ

اسلام آباد( جنگ نیوز)محکمہ موسمیات نے سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں خشک سالی کے ممکنہ خدشے سے خبردار کر دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں میں مسلسل کمی سے آئندہ 3 ماہ کے دوران خشک سالی کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے، جس سے گندم سمیت ربیع کی فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں نہ ہونے سے زمین میں نمی کم اور زیرِ زمین پانی کے ذخائر پر دباؤ بڑھ سکتا ہے، جبکہ بارانی علاقوں میں فصلوں اور مویشی پالنے والے خاندانوں کو زیادہ خطرات لاحق ہیں۔
اہم خبریں سے مزید