اسلام آباد( نیو زرپورٹر)8لاکھ میٹرک ٹن تک گندم درآمد کرنے کی سفارش کرنے کا فیصلہ،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو ملک بھر میں اشیائے خورونوش کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی اور ملک میں گندم کے موجودہ ذخائر اور مارکیٹ میں اس کی فراہمی کے نظام کا جائزہ لیا گیا تاکہ ملک بھر میں گندم کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔