• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ٹی اے 6 نے ایک روز میں 1045 ارب کی فروخت کا ریکارڈ قائم کردیا

اسلام آباد(قاسم عباسی) جی ٹی اے 6 نے ایک روز میں 1045ارب روپے( 3.79ارب ڈالر) کی فروخت کا ریکارڈ قائم کردیا۔ گیم کی پہلے سے بکنگ 3کروڑ 20لاکھ سے متجاوز،راک اسٹار نے تاریخ کی سب سے بڑی تفریحی ریلیز قرار دیدیا۔ایونجرز،اینڈگیم کی عالمی کمائی کا ریکارڈ بھی پیچھے رہ گیا،ٹیلر سوئفٹ کا ایراز ٹور 560ارب روپے( 2 ارب ڈالر) آمدنی کیساتھ سرفہرست ،ویڈیو گیمز بنانے والی کمپنی راک اسٹار گیمز نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ اس کی نئی ویڈیو گیم ’گرینڈ تھیفٹ آٹو 6‘ (جی ٹی اے 6) نے ایک ہی دن میں 3.79 ارب ڈالر (تقریباً ایک ہزار 45 ارب پاکستانی روپے) کی فروخت کی ہے۔کمپنی کے مطابق گیم کو پہلے سے خریدنے والے صارفین کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کرچکی تھی۔

اہم خبریں سے مزید