لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایک وزیر آج کل روز ٹی وی پر آنے کیلئے میرے اوپر تبصرے کررہا ہے لیکن جس دن میں نے اس وزیر کے خلاف تبصرہ کردیا وہ منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا۔غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ڈھائی سال سے اس وزیر کے تبصرے صبر سے سن رہا ہوں،جن بزنس مینوں پر تنقید کی جا رہی ہے وہ پاکستان کے عزت دار شہری ہیں، وہ بزنس مین وفاق اور مختلف شہروں کے چیمبرز کے صدور اور عہدیدار تھے۔محسن نقوی نے کہا کہ جن بزنس مینوں پر تنقید کی جا رہی ہے وہ وہ بزنس مین پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں میں شامل ہیں، وہ بزنس مین اتنے ہیبرے ہیں تو ہر الیکشن میں ان سے پارٹی فنڈ کے نام پر اربوں روپے کیوں لیتے ہیں؟