تہران (اے ایف پی /نیوزڈیسک )تہران کاآبی گزرگاہ میں امریکی ایم کیوون جنگی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ ‘ بیک وقت دومیزائل داغنے والا نیالانچر متعارف ‘بحرین کا ایران پر صنعتی تنصیب پر حملے کا الزام ‘ پاکستانی سمیت دو افرادزخمی ‘ آبنائے ہرمز میں بھی کشیدگی‘دوسپرٹینکرزمیں دھماکے‘ بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد رک گئے‘صدرٹرمپ نے کہا ہے کہ اگرکوئی معاہدہ نہ ہواتووہ آئندہ سال ایران پر دوبارہ فوجی حملے کرنے کے حق میں ہیں۔ پاسداران کے مطابق بحرین میں الرفاع اور عوالی کے امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔امریکی فوج کے پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کے دو ریڈار بھی تباہ کیے گئے‘سعودی فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ اس نےمملکت کی طرف داغا گیا ڈرون اورمیزائل مار گرایا ہے جبکہ حوثیوں کی مغرب کی جانب پیش قدمی کی کوشش‘ تعز میں جھڑپوں میں شدت‘حوثی حکام کے مطابق صنعا میں ایک فضائی حملے کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں‘ حوثی گروہ نے سعودی عرب کی رابغ آئل ریفائنری اورصوبہ ریاض میں ریڈار کو نشانہ بنانےکابھی دعویٰ کیاہے‘ ادھرایرانی سکیورٹی چیف محسن رضائی نے امریکا کو شکست خوردہ ملک قرار دیا ہے۔ پاسدارانِ کے سربراہ احمد وحیدی نےکہا ہے کہ دشمن کو پہنچنے والا نقصان تو صرف آغاز ہے۔ ہم ان کی ذلت کا مشاہدہ کریں گےجبکہ بسیج کے نائب سربراہ قاسم قریشی نے کہا ہے کہ ایران کے میزائلوں کی رینج دو ہزار کلومیٹر سے زیادہ ہے‘ بحری ناکہ بندی توڑنے کا منصوبہ بھی موجود ہے ‘ صدرمسعودپزشکیان نے حکومت میں اختلافات کی خبروں کوبے بنیاداوربدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا‘ترک وزیر خارجہ حاقان نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کادفاع ہماری ترجیح ہے تاہم ترک حکومت نے ابھی تک یمن میں فوج بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا‘امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی مسلسل 130یں روز بھی جاری ہےجبکہ ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں اب تک 623 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔