اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے گورنر کو بااختیار بنا رہی ہے، پیپلزپارٹی گورنر خیبرپختونخوا کے آئینی کردار اور وفاقی حکومت کے ساتھ رابطوں کو متنازع نہ بنائے، کیونکہ صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے اور ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے گورنر کا مضبوط اور بااختیار ہونا ضروری ہے۔اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات اور ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے گورنر کو مکمل سیاسی حمایت فراہم کی جانی چاہیے۔