• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی وزیر سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی، بھارتی وزیر ثقافت

کراچی (رفیق مانگٹ) بھارت میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے پہلے تہذیبی مکالمہ فورم کے اختتام پر بھارتی وزیر ثقافت وویک اگروال نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی وفاقی وزیر مصدق ملک کے ساتھ اجلاس کے موقع پر بھارت کی کوئی باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی۔ بھارتی وفد کے ارکان کی پاکستانی وزیر سے "ضیافتوں کے دوران بات چیت" ہوئی، SCOتہذیبی مکالمہ فورم ختم، اعلامیے میں مشترکہ ثقافتی منصوبوں اور ورثے کے تحفظ پر زور۔رپورٹس کے مطابق وویک اگروال سے جب پوچھا گیا کہ کیا فورم کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے درمیان علیحدہ مذاکرات ہوئے تو انہوں نے جواب دیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کوئی باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ضیافتوں اور اجلاس کے دوران بھارتی وفد کے ارکان کی پاکستانی وزیر سے ملاقاتیں اور غیر رسمی تبادلہ خیال ضرور ہوا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق مصدق ملک نے تاجکستان اور ایران کے حکام سے دوطرفہ ملاقاتیں کیں، جن میں ثقافتی تعاون اور باہمی روابط سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ تاہم دستیاب اطلاعات میں بھارتی حکام کے ساتھ کسی باضابطہ پاک بھارت مذاکرات کی تصدیق نہیں ہوئی۔ تین روزہ فورم کا اختتام 22 نومبر کو انڈراپرستھا اعلامیے کی منظوری کے ساتھ ہوا۔ اعلامیے میں تہذیبی ورثے کے تحفظ، ثقافتی نوادرات کی غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام، مختلف تہذیبوں کو مساوی اہمیت دینے اور مشترکہ ثقافتی منصوبوں کے فروغ پر زور دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید