• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی بینک نے درمیانی مدت کے مالیاتی منصوبے پر مؤثر عملدرآمد انتہائی اہم قرار دیدیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)عالمی بینک نے پاکستان میں آئندہ عام انتخابات اور آئی ایم ایف پروگرام ختم ہونے کے تناظر میں اہم پالیسی سفارشات پیش کر دیں، ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے موجودہ آئی ایم ایف پروگرام ستمبر 2027 میں ختم ہو رہا ہے اور عام انتخابات 2029 کے اوائل میں شیڈول ہیں، عالمی بینک نے معاشی استحکام کو برقرار رکھنا، درمیانی مدت کے مالیاتی منصوبے کی تیاری، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ جاری رکھنے اور غیر مؤثر توانائی سبسڈیز کی طرف واپسی سے گریز کرنے کی سفارش کی ہے، عالمی بینک نے درمیانی مدت کے مالیاتی منصوبے پر مؤثر عملدرآمد کو اعتماد برقرار رکھنے کے لیے انتہائی اہم قرار دیا ہے۔ورلڈ بینک نے پاکستان سے متعلق رپورٹ میں مختلف پالیسی سفارشات دی ہیں، عالمی بینک نے معاشی استحکام کو برقرار رکھنا پائیدار ترقی کے لیے لازمی شرط قرار دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید