کراچی (ٹی وی رپورٹ) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ میرے سامنے سینئر سطح پر ریفرنڈم کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار محمد مالک نے کہا کہ بیک اپ پلان ہوا تو کراچی، گوادر اور بلوچستان کے کوسٹل ہائی وے وفاقی علاقے بنتے نظر آئیں گے۔ سابق چیئرمین آئی جی ڈی اے پاکستان علی احسان نے کہا کہ جی ٹی اے ہمیشہ سے مقبول پروڈکٹ رہا ہے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ شہزاد اقبال سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے کہا کہ نئے صوبوں کے تنازع نے حکومتی سیٹ اپ میں دراڑ ڈال دی۔تین بڑے اسٹیک ہولڈرز کی ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی۔سیاسی اتفاق رائے تو دور، حکومتی اتحاد ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔