کراچی (نیوز ڈیسک) میکسیکو میں امریکہ کو مطلوب منشیات کا بڑا اسمگلر گرفتار، جھڑپ میں 11 ہلاک ہوگئے۔ چاپو ایسیدرو انتہائی مطلوب 10 افراد کی فہرست میں شامل، فوجی کارروائی میں 4اہلکار، 7مسلح افراد مارے گئے۔ گینگ نائب سربراہ اور مالیاتی نگران سمیت آٹھ افراد بھی گرفتار، میکسیکو میں حالات کشیدہ، کارٹیل نے کئی املاک جلا دیں۔ غیر ملخی میڈیا کے مطابق میکسیکو کی فوج نے ایف بی آئی کو مطلوب منشیات کے اسمگلر فاؤستو ایسیدرو میزا المعروف چاپو ایسیدرو کو شمال مغربی ریاست سینالوا میں کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا۔