اسلام آباد( نیوز رپورٹر)ڈار کی سعودی وزیر خارجہ سے علاقائی کشیدگی اور R-4اجلاس پر گفتگو، پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہتی فورمز پر تعاون اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر گفتگو کی۔