• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ رائزنگ: پاکستان اے نے بھارت کو ہرادیا، سیمی فائنل میں رسائی

کراچی (عبدالماجد بھٹی) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن پاکستان اے نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ بھارتی کپتان تلک ورما نے سنچری بنائی۔ دوحا میں اتوار کی شب کشیدہ ماحول میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان 49.2 اوورز میں 313 رنز بناکر آئوٹ ہوگیا ۔ حسن نواز نے 82 گیندوں پر 79 ، معاذ صداقت 59، شامل حسین 33 اور کپتان عبدالصمد نے 28 رنز بنائے۔ بھارتی ٹیم 265 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ حسن نواز نے 45 رنز دے کر 3 جبکہ علی رضا نے 56 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔
اہم خبریں سے مزید